شریف خا ندان کیلئے بڑی خبر آگئی نواز شریف سزا ہو نے سے بچ سکتے ہیں لیکن ایک صو رت میں ، سنیئر قا نو ن دان نے اہم ترین وجہ بتا دی
لاہور (نیوز ڈیسک ) ماہر قانون اور تجزیہ کار سعدرسول نے کہاہے کہ عدالت نے بار ثبوت نیب پر رکھاتو نواز شریف کے چھوٹ جانے کے امکانات روشن ہیں، نیب اب تک نوازشریف کوکسی بھی جائیداد کامالک ثابت نہیں کرسکا ۔ دنیانیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعدر سول نے کہا کہ دفاعی کیس لڑنا آسان ہوتا ہے لیکن نواز شریف کا
کیس صرف دفاعی کیس نہیں ہے بلکہ ایک ایسے نظام کا کیس ہے جس نے اس ملک پر پچھلے ستر برس سے قبضہ کیا ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے بار ثبوت نیب پر رکھا تو نواز شریف کے چھوٹ جانے کے واضح امکانات ہیں اور اگر عدالت نے بار ثبوت نوازشریف پر رکھا توپھر مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر نیب اور جے آئی ٹی خاموش ہے کہ نوازشریف نے پیسے کہاں سے لئے؟ اور نیب اب تک نوازشریف کو کسی بھی جائیداد کا مالک ثابت نہیں کرسکا ، یہ بات جے آئی ٹی نے بھی مانی ہے کہ نوازشریف کے وا لد میاں شریف کاروبار کے نگران تھے ۔