Thursday November 6, 2025

ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کی دھواں دار بیٹنگ اور پھر کالی آندھی کی دھواں دار گیند بازی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ ہو گیا

ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کی دھواں دار بیٹنگ اور پھر کالی آندھی کی دھواں دار گیند بازی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ ہو گیا

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ہے۔ تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 50رنز سے ہرا دیا۔ڈھاکہ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2اوورز میں 190رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز لیوس نے 8چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے

صرف 36گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 89رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔ پورن نے 29جبکہ شے ہوپ نے 23رنز کی اننگز کھیلیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن،مستفیض الرحمان اور محمود اللہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 17اوورز میں 140رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ لٹن داس کے 43رنز کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز کالی آندھی کے سامنے ٹک نہ سکا۔سات بلے باز تو ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ویسٹ انڈین بائولر پال نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے پانچ بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا۔جبکہ ایلن نے دو وکٹیں لیں۔ایون لیوس مین آف د ی میچ جبکہ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کو مین آ ف دی سیریز قرار دیا گیا۔