جہانگیر ترین نے نا اہل ہوکر بھی سب سے بڑا کام کر دکھایا جنوبی پنجاب کے حوالے سے تاریخ کا بھی اعلان پاکستانیوں کےلئے بہت بڑی خبر
لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ، یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا صوبہ پی ٹی آئی دور میں بنے گا، کام جاری ہے اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے۔احتساب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اسی لئے تو سیاسی دبائو ڈالا جا رہا ہے،نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر
عوامی مہم چلائیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کیلئے تمام وعدے پورے ہوں گے، صوبہ جنوبی پنجاب یہ کے بننے میں بہت سے مسائل ہیں مگر صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا۔ انہوں نےکہا کہ نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم شروع کریں گے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ہے، 24 دسمبر کو رپورٹ منظرعام پر آئے گی، یہ دولت بچانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے لیکن سب کچھ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو رہے بلکہ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے میں بہت سے مسائل ہیں، پانی کی تقسیم، این ایف سی ایوارڈ کی سینیٹ میں منظوری لی جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یکم جولائی 2019 سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے گنے کے کاشت کاروں کا استحصال کیا تھا، گنے کا ریٹ 180روپے فی من ملے گا۔مسلم لیگ ن کے قائد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف فیصلہ خلاف آنے پرکس بنیاد پرعوامی مہم چلائیں گے، نوازشریف کے خلاف ریفرنس اربوں کا ہیرپھیرتھا، 24 دسمبرکوفیصلہ ہوگا۔