Sunday September 14, 2025

نیب کی حراست میں بڑی شخصیت انتقال کرگئی

نیب کی حراست میں بڑی شخصیت انتقال کرگئی

لاہور(ویب ڈیسک) نیب کی حراست میں سرگودھا یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو انتقال کرگئے، پروفیسر محمد جاوید کوجیل پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑا، سی ای اوسرگودھا یونیورسٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن الزامات میں نیب کی حراست میں زیر تفتیش چیف ایگزیکٹو سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر

جاوید انتقال کرگئے ہیں۔پروفیسر جاوید پر الزام تھا کہ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کا لاہور میں غیر قانونی کیمپس بنایا تھا۔ذرائع جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاوید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو پروفیسر محمد جاوید کو جیل پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑا۔ تاہم انہیں طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔ اطلاعات ہیں کہ پروفیسر جاوید کو جب دل کا دورہ پڑا تو ان کو اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن اس دوران بھی ان کی ہتھکڑی نہیں کھولی گئی۔ جبکہ انتقال کے بعد بھی ان کی ہتھکڑی نہ کھولی گئی۔ واضح رہے چیف ایگزیکٹو سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر جاوید کے انتقال کی نیب حکام نے ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔