Thursday November 6, 2025

اب بول سالے۔۔۔۔ سری لنکن کھلاڑی نے سنچری کرنے کے بعد اپنے کوچ کی طرف کیا اشارہ کیا ساتھی بلے باز کی بھی ہنسی چھوٹ گئی

اب بول سالے۔۔۔۔ سری لنکن کھلاڑی نے سنچری کرنے کے بعد اپنے کوچ کی طرف کیا اشارہ کیا ساتھی بلے باز کی بھی ہنسی چھوٹ گئی

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے آل رائونڈ کرکٹر اینجلو میتھیو زنے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران سنچری سکور کرنے کےبعد اپنی ٹیم کے کوچ کے سامنے پش اپس نکالنا شروع کر دیے اور پھر انھیں اشارہ کرتے ہوئے سیلوٹ کر ڈالا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو اننگز کی شکست کا سامنا تھا ۔کہ میتھوز نے

مینڈیس کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 259رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ بنا ڈالی ۔ اور اپنی ٹیم کویقینی شکست کے منہ سے باہرنکالتے ہوئے میچ ڈرا کروا دیا ۔ میتھیوز گزشتہ دو سال سے مسلسل فٹنس مسائل کاشکار ہیں او ر انھیں ٹیم سے بارہا ڈراپ کیے جانے کا بھی سلسلہ جاری رہا۔ جس میں کوچ چندریکا ہاتورا سنگھے بھی برابرکے شریک تھے۔ لیکن میتھیوز نے نیوزی لینڈ کے خلاف مشکل صورتحال میں سنچری سکور کرنے کے بعد جو پش اپس اور سیلوٹ کیا اسے کوچ کواپنے ماضی کے فیصلوں کا ایک سخت جواب قرار دیا جا رہا ہے۔میتھیوز کے پش اپس نکالنے کا اشارہ ان کے ساتھ کھلاڑی مینڈیس نے بھی ڈریسنگ روم کی طرف دیکھ کر ہنسنا شروع کر دیا