Thursday November 6, 2025

شاندار ریکارڈز کی خوشیاں راس نہ آئیں ، یاسر شاہ کے مداحوں کیلئے اچانک انتہائی افسوسناک خبر آگئی

شاندار ریکارڈز کی خوشیاں راس نہ آئیں ، یاسر شاہ کے مداحوں کیلئے اچانک انتہائی افسوسناک خبر آگئی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شاندار ریکارڈز کی خوشیاں راس نہ آئیں ، یاسر شاہ کے مداحوں کیلئے اچانک انتہائی افسوسناک خبر آگئی ۔۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے قائد کین ولیمسن نے نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بالترتیب اپنی پہلی اور دوسری پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ نیتھن لیون،اینجلو میتھیوز اور ٹام لیتھم نے بھی نئی

رینکنگ میں ترقی حاصل کی ہے ،پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ اظہر علی کو ترقی ملی ہے ۔چویرات کوہلی نے پرتھ ٹیسٹ میں 123رنز کی شاندار باری کھیل کر اپنے پوائنٹس934کرلیے ہیں اور اب ان کی دوسرے نمبر پر موجود کین ولیمسن سے برتری7پوائنٹس سے بڑھ کر19پوائنٹس کی ہوگئی ہے ۔کین ولیمسن نے سر ی لنکا کے خلاف ڈرا ہونے والے ویلنگٹن ٹیسٹ میں91رنز سکور کرکے اپنے پوائنٹس 915کرلیے ہیں اور اب وہ زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں سابق ویسٹ انڈین بلے باز جارج ہیڈلی کے ساتھ مشترکہ طور پر25ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ،کیوی اوپنر ٹام لیتھم نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں 264رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر15درجے ترقی کے ساتھ22ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ، کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی میچ میں8وکٹیں حاصل کرکے 15ویں سے11ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز ویلنگٹن ٹیسٹ میں 83اور120رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر24ویں سے16ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ141ناٹ آؤٹ رنز سکور کرنے والے کوشل مینڈس دو درجے ترقی حاصل کرکے18ویں نمبر پر آگئے ہیں ، باؤلرز کی فہرست میں لاہیرو کمارا میچ میں4وکٹیں لیکر 48ویں سے43ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔پرتھ ٹیسٹ میں 8وکٹیں لیکر مین آف دی میچ رہنے والے کینگرو آف سپنر نیتھن لیون نے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن ایک با رپھر حاصل کرلی ہے،وہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی اس پوزیشن پر براجمان رہ چکے ہیں ، جوش ہیزل ووڈ(11ویں سے9ویں پوزیشن) اور مچل سٹارک (16ویں سے 15ویں پوزیشن ) ترقی پانے والے دیگر کینگرو باؤلرز رہے ۔ بلے بازوں کی فہرست میں عثمان خواجہ 12ویں سے11ویں ، ٹم پین 55ویں سے46ویں اور ٹریوس ہیڈ 79ویں سے63ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ، اجنکے رہانے (17ویں سے15ویں پوزیشن) اور رشبھ پانٹ (59ویں سے48ویں پوزیشن ) ترقی پانے والے دیگر بھارتی بلے باز ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سینئر ترین ٹیسٹ بلے باز اظہر علی ایک درجہ ترقی کے ساتھ 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔باؤلرز کی فہرست میں محمد شامی دو سیڑھیاں چڑھ کر24ویں اور جسپریت بمراہ 33ویں سے28ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔