پیپلزپارٹی ذرائع نے عمران خان کی خفیہ جائیداد ڈھونڈنے کا دعویٰ کر دیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی بھی مخالفین کی جائیداد ڈھونڈنے کا کھوج لگانے میں لگ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی جائیدادوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے۔پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اثاثوں کی تفصیلات کے لئے الیکشن کمیشن بھی جائے گا۔ تفصیلات دینے کے بعد الیکشن کمیشن
جائزہ لیا جائے گا۔پیپلز پارٹی ذرائع کا دعوی ہے کہ عمران خان کی پراپرٹیز کی کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن سے تفصیلات ملنے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔جبکہ پیپلز پارٹی کا وفد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات بھی کرے گا۔جب کہ دوسری جانب گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آصف زرداری کی نا اہلی کے لیے ریفرنس دائر کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوتا ہے۔ لیکن آصف علی زرداری نے اپنے اثاثہ جات میں اپارٹمنٹ ڈکلئیر نہیں کیا۔ آصف علی زرداری امریکہ میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔ آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی پر آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستانمیں ریفرنس دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لُوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پاکستان کی سیاست میں صحتمند رجحان سامنے آئے گا۔پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کرپشن سے پاک حکومت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں بھی تبدیلی آئے گی ۔ پاکستان کی معیشت پر چھائے
ہوئے کالے بادل اب چھٹ رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ میںعمران خان کی معیشت میں تبدیلی لانے کی حکمت عملی پر ایک آرٹیکل بھی چھاپا گیا۔ عمران خان صرف اور صرف غریب کی بات کر رہے ہیں۔ ان کی پالیسیز رحم کے اوپر مبنی پالیسیز ہیں۔ یہی ایک چیز تھی جو سابقہ حکومتوں میں موجود نہیں تھی ، انہیں عوام سے ہمدردی نہیں تھی ، سابقہ حکومتوں میں سے کسی نے عوام کا خیال نہیں کیا۔