Friday November 1, 2024

دنیا اب ہٹلر کو بھول ہی جائے اگر کسی نے اپنے بچے کا ایسا نام بھی رکھا تو یہی حشر ہوگا جو اس میاں بیوی کا ہوا، لرزہ خیز رپورٹ

دنیا اب ہٹلر کو بھول ہی جائے اگر کسی نے اپنے بچے کا ایسا نام بھی رکھا تو یہی حشر ہوگا جو اس میاں بیوی کا ہوا، لرزہ خیز رپورٹ

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود بچے کا نام ‘ہٹلر’ رکھ کر اپنے لیے مصیبت کھڑی کردی۔بچے کا نام’ہٹلر’رکھنے اور نازی جرمنی کی جھنڈے کی خصوصی علامت’سواستیکہ’ کے ساتھ تصاویر بنانے کی پاداش میں انہیں جیل جانا پڑ گیا۔اخباری خبروں کے مطابق نومولود کے والد 22سالہ آدم تھامس اور38سالہ ماں کلوڈیا پاٹاٹاس کو برمنگھم کی

ایک مقامی عدالت نے بیٹے کا نام ‘ہٹلر’ رکھنے پر طلب کیا۔ عدالت نے بیٹے کا نام ہٹلر رکھنے والے بچے کے والد کو چھ سال چھ ماہ اور ماں کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کو یہ سزا صرف اس لیے نہیں دی گئی کہ انہوںنے بچے کا نام ہٹلر رکھا ہے بلکہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق ان دونوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ بھی بتایا جاتا ہے۔ نازیوں کی حمایت کرنے والی اس تنظیم کو برطانیہ میں 2016 میں ایک عدالتی حکومت پر کالعدم قرار دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ بچے کا نام ہٹلررکھنے والے والدین کی تشدد اور نسل پرستی کے عقائد کی طویل تاریخ ہے۔عدالت نے ان کے خاندان کے ایک قریبی دوست دارین فیلیٹچر کو بھی شدت پسندانہ خیالات رکھنے کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔رپورٹ کے مطابق بچے کانام ہٹلر رکھنے کے کیس میں اس کے والدین سمیت چھ افراد کو سزائیں دی گئیں۔خیال رہے کہ یورپی ملکوں میں’ہٹلر’کا تذکرہ اور جرمنی کے نازیوں کے حوالے سے کوئی بھی بات جرم تصور کی جاتی ہے

FOLLOW US