Thursday November 6, 2025

ویسٹ انڈیز آج بھی ٹی ٹوئنٹی کی کنگ ٹیم ہے

ویسٹ انڈیز آج بھی ٹی ٹوئنٹی کی کنگ ٹیم ہے

سلہٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو عبرتناک شکست دے ڈالی۔سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں خود میزبان ٹیم کےلئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوا ۔ بنگلہ دیشی 19اوور زکھیل کر صرف 129رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ کپتان شکیب الحسن کی شاندار بیٹنگ کےلئے کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے

باز ویسٹ انڈین بائولرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا۔ شکیب الحسن نے 43گیندوں پر 8چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 61رنز بنائے۔بنگلہ دیش کے 8بلے باز ڈبل فگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ویسٹ انڈیز کے بائولر کاٹرل نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 28رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ہدف کا تعاقب کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے بلے بازوں نے بھی جارحانہ انداز اپنایا۔ون ڈے سیریز کے مین آف دی سیریز شے ہوپ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی چھائے رہے اور صرف23گیندوں پر6چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 55رنز بنائے۔جبکہ پال نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 14گیندوں پر 28رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پورن بھی 23رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ مہمان ٹیم نے مقررہ ہدف صرف 10.5اوورز میں حاصل کر لیا۔