افسو سنا ک خبر ، طیا رہ آبا دی والے علا قے میں گر کر تبا ہ ، ہلا کتیں ہو گئیں
ویلنگٹن ( ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمالی علاقے میں چھوٹا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق طیارہ آبادی والے علاقے میں گرا تاہم علاقہ مکین محفوظ رہے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔