Monday January 27, 2025

2018کا الیکشن لڑنے والی 26شخصیات ایک ساتھ مستعفی

2018کا الیکشن لڑنے والی 26شخصیات ایک ساتھ مستعفی

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مستعفی ہونے والے22 یونین کونسلوں کے چیئرمینوں سمیت 26بلدیاتی نمائندوں کے استعفے حتمی قرار دیتے ہوئے منظور کر لئے، جن میں ڈسٹرکٹ کونسل ڈی جی خان کے وائس چیئرمین محمد احمد خان لغاری کا استعفی بھی شامل ہے ۔منگل کو الیکشن کمیشن میں بلدیاتی چیئرمینوں کی

جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مستعفی ہونے سے متعلق معا ملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ، سماعت کے دوران ضلع نارووال کی یونین کونسل 5کے چیئرمین چوہدری بابر صدیق اور یونین کونسل 96کے چیئرمین اکبر خان شیروانی کی طرف سے وکیل خالد محمود خان پیش ہوئے جبکہ سیالکوٹ کی یونین کونسل 17 اور جہلم کی یونین کونسل 2کے چیئرمین کی طرف سے وکیل مرتضی حسین طوری پیش ہوئے ، وکیل خالد محمود خان نے کہا کہ 26لوگوں کو نوٹس ملے ہیں ، جبکہ ان کیسز کی نوعیت مختلف ہے ، اکبر خان شیروانی نے کہا کہ ہم سے فوری طور پر استعفی لیا گیا جبکہ ہم نے وہ استعفی واپس بھی لے لیا ہے ، ہم کام بھی اچھا کر رہے ہیں ، اس موقع پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے تما م 26 بلدیاتی چیئرمینوں کے استعفے حتمی قرار دیتے ہوئے منظور کر لیئے ۔جن میں نارووال کی یونین کونسل 5کے چیئرمین چوہدری بابر صدیق اور یونین کونسل 96کے چیئرمین اکبر خان شیروانی ، میانوالی کی یونین کونسل 38کے چیئرمین سجاد احمد ملک ، لودھراں کی یونین کونسل 2کے چیئرمین

نذیر احمد خان ، لودھراں کی یونین کونسل 52کے چیئرمین سہیل خورشید خان ، سیالکوٹ کی یونین کونسل 17 کے چیئرمین مہر عاشق حسین ، فیصل آباد کی یونین کونسل 18کے چیئرمین حسن مسعود ، لیہ کی یونین کونسل 18کے چیئرمین سید رفعت علی ، جھنگ کی یونین کونسل 1کے چیئرمین سید اسد حیات ،سرگودھا کی یونین کونسل 140کے چیئرمین صاحبزادہ نعیم الدین ،جہلم کی یونین کونسل 2کے چیئرمین راجہ سفیر اکبر ، جہلم کی یونین کونسل 41کے چیئرمین شاہ نواز راجہ ، پاکپتن کی یونین کونسل 12کے چیئرمین میاں احمدرضا خان ، بھکر کی یونین کونسل 46کے چیئرمین فاروق اعظم خان ، مظفر گڑھ کی میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید کے چیئرمین رانا اورنگزیب ، ساہیوال کی یونین کونسل 11کے چیئرمین انور علی ، جھنگ کی یونین کونسل 8کے چیئرمین مہر محمد اسلم ، راجن پور کی یونین کونسل 48کے چیئرمین سردار محمد یوسف خان دریشک ، بھکر کی یونین کونسل 11کے چیئرمین نعیم اللہ خان ، لاہور کی یونین کونسل 120کے وائس چیرمین بلال احمد قادری ، جھنگ کی یونین کونسل 59کے وارڈ نمبر 5کے جنرل ممبرعرفان مصطفی ،

ڈسٹرکٹ کونسل ڈی جی خان کے وائس چیئرمین محمد احمد خان لغاری ، ڈی جی خان کی یونین کونسل 9کے چیئرمین شیخ اسرار احمد ، گوجرانولہ کی یونین کونسل 52کے چیئرمین زاہد نسیم ، ملتان کی یونین کونسل 67کے چیئرمین شکیل حسین اور ویہاڑی کی یونین کونسل 48کے چیئرمین نعیم اعجاز چوہدری شامل ہیں

FOLLOW US