Thursday November 6, 2025

آئی پی ایل نے دو نوجوان ترین کرکٹرز کے انتہائی بھاری دام لگا دیے

آئی پی ایل نے دو نوجوان ترین کرکٹرز کے انتہائی بھاری دام لگا دیے

ممبئی/ نئی دہلی /دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے بھاری دام لگائے جا رہے ہیں۔ دہلی کیپیٹلز میں شامل ہونے والے بھارتی کرکٹر ہنومان وہاری اور حال ہی میں ویسٹ انڈین ٹیم میں تہلکہ خیز انٹری کرنے والے رائل چیلنجرز بنگلور ہیٹ مائر کی بھی بولیاں لگ گئی ہیں۔ وہاری کو 200لاکھ بھارتی روپے (دو لاکھ 80ہزار ڈالر )جبکہ ہیٹ مائر کو 420لاکھ بھارتی روپے (59,0000مریکی ڈالر)میںخریدا گیا ہے۔آئی پی ایل کا بارہوں ایڈیشن اپریل2019 میں ہو گا۔