آئل ریفائنری میں دھماکا،ہرطرف آگ لگ گئی ،امدادی ٹیمیں روانہ
برازیلیا(نیو زڈیسک) آئل ریفائنری میں دھماکے، آگ لگ گئی برازیل کی آئل ریفائنری میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔غیر خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کی آئل ریفائنری میں پہلے دھماکے ہوئے جن کے بعد آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے بعد آئل ریفائنری کی جانب جانے والی شاہراہ بند کر دی گئی تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔برازیل کی فائر بریگیڈ کے فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا جبکہ ریسکیو اداروں، ایمبولینسیں اور پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں آگ لگانے کی جگہ ریسیکو کارروائیوں میں مصروف رہے۔