سعودی عرب پر قیامت ٹوٹ پڑی المناک حادثے میں قیمتی جانیں چلی گئیں، ہر آنکھ اشکبار
طائف(آئی این پی)سعودی عرب کے شہر طائف کی تربہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور ان کی3بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔ان میں سے ایک نومولود تھی اور حادثے کے وقت اپنی ماں کی آغوش میں تھی۔باپ نے حادثے سے قبل اپنے رشتہ داروں سے الوداعی ملاقات کی تھی۔ اس کے قریبی دوست فیصل الزہرانی نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا اس کا دوست ہمیشہ مسکراتا رہتا تھا۔اس نے حادثے سے ایک روز قبل ہی ایک خاندانی تقریب میں تمام رشتہ داروں سے اس انداز سے ملاقات کی تھی گویا وہ اس کی الوداعی ملاقات ہے۔