30دسمبر سے کیا ہو نے جا رہا ہے ؟ بالآخر نواز شریف نے بھی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ،تہلکہ خیز خبر آگئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن نے 30دسمبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور عوامی جلسوں میں نواز شریف سمیت اہم لیگی رہنما وں کے خطاب کرنے پربھی اتفاق ہوا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں سابق
وزیر داخلہ احسن اقبال نے پارٹی رہنماوں کو ن لیگ کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے 30 دسمبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاجس کے مطابق ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جلسے کیے جائیں گے، عوامی جلسوں سے نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جلسوں سے خطاب کے لیے 6 سینئر رہنماوں کی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے۔احسن اقبال، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، مشاہد اللہ خان جلسوں سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر نواز شریف کا پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کا پردہ عوام کے سامنے چاک ہو چکا ہے، اب عوام کی آواز پر کان دھرنا ہو گا۔مزید براں نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو کارکنوں سے روابط بڑھانے اور کارکنوں کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مڈ ٹرم انتخابات یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے پارٹی کو بھرپور تیاری کی ہدایت کی ہے۔