لوگوں کو نوکریاں نہیں دی جا سکتیں وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت نے صاف صاف کہہ ڈالا چونکا دینے والی خبرآگئی
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں لوگوں کو نوکریاں نہیں دی جاسکتیں، کوئی شک نہیں کہ روپے کی قدر میں کمی سے قرضہ بڑھ جاتا ہے، ایسے حالات میں روپے کی قدر کم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ اتوار کو وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کی ایکسپو سینٹر فرنیچر نمائش میں میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں روپے
کی قدر میں کمی سے قرضہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے حالات میں روپے کی قدر کم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ روپے کی قدر سے صنعت بہتر ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ معیشت ٹھیک کرنے کیلئے روپے کی قدر کم کرنا ضروری تھا۔ نوکریاں ایک ماہ میں نہیں دی جاسکتیں۔ 5سال میں بہت سی نوکریاں دے کر جائیں گے