آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کا منظر ہی تبدیل ہو گیا بھارتی ٹیم صرف کتنے رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی آسٹریلیا کو کتنے رنز کی برتری حاصل پرتھ کے میدان سے بڑی خبر آگئی
پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک)پرتھ میں کھیلے جا رہے ودسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری ااننگز میںدو وکٹوں پر 65رنز بنالئے ہیں۔ اس طرح اسے مجموعی طور پر بھارت پر108نز کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم پنی پہلی اننگز میں 43رنز کے خسارے کے ساتھ 283رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ آج بھارت نے اپنی پہلی اننگز تین وکٹوں کے نقصان
پر172رنز پر دوبارہ شروع کی تو اس بات کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف کوئی بڑا سکور کرتے ہوئے بھاری برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔لیکن گزشتہ روز 51پر کریز چھوڑنے والے رہانے آج بغیر کوئی رنز مزید بنائے آئوٹ ہو گئے۔ جبکہ بعد میں آنے والوں میں سے بھی پانٹ 36اور وہاری 20رنز بنا کر ہی نمایاں رہے ۔ دوسری جانب کپتان ویرات کوہلی نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایک اور ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور 123رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔آسٹریلیاکی طرف سے نیتھن لوئن نے پانچ جبکہ ہیزل ووڈ نے تین اور مچل سٹارک نے دو وکٹیں لیں۔