Thursday August 21, 2025

مفاہمت کے بادشاہ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع: فواد چوہدری نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی، کیا ہونے والا ہے ؟

مفاہمت کے بادشاہ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع: فواد چوہدری نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی، کیا ہونے والا ہے ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مفاہمت کے بادشاہ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع: فواد چوہدری نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی، کیا ہونے والا ہے ؟ ،، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری حکومتی 100 دن گننے کی بجائے اپنی سیاست کے آخری دن گننے پر توجہ دیں ملک و قوم کا بیڑا غرق کرنے والے ہمارے 100 دن گن رہے ہیں، زراری صاحب جتنے مرضی فلسفے بیان کریں ساری قوم جانتی ہے کہ پیسہ کس نے لوٹا قوم پوچھتی ہے کہ آپ کو قوم کا پیسہ لوٹنے کا کس نے حق دیا۔ یہ وہ شخص ہے جس نے پی پی پی کو قومی جماعت سے ایک

علاقائی جماعت بنا دیا۔ حیدر آباد میں جلسے سے خطاب پررد عمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ آصف علی زرداری ہماری حکومت کی نہیں اپنی سیاست کی فکرکریں زرداری صاحب کیا آپ چاہتے ہیں کہ اداروں کی سربراہی بھی اپنے چمچوں کڑچھوں میں بانٹ دیں پاکستان تحریک انصاف ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی جب ان سے حساب مانگو تو ان کو جمہوریت یاد آجاتی ہے گاجریں نہ کھائیں ہوتیں تو آج پیٹ میں درد بھی نہ ہوتا ملک و قوم کا بیڑا غرق کرنے والے ہمارے سو دن گن رہے ہیں۔آصف علی زرداری نے پہلے بھی ایک بیان دیا تو پھر تین سال دوبئی میںسیر وتفریح کرنا پڑی زرداری صاحب پریشانی کا شکار ہیں ، پاکستان میں چوری کی سزا مکمل نہیں ہو گی جب تک زرداری جیل میں نہیں جائیں گے تین ہوں یا دس سال فیصلہ کیا ہے چوروں کو نہیں چھوڑنا جو زرداری صاحب کے معاملات ہیں ان میں بچنا مشکل ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بمعہ اہل و عیال کرپشن اور لوٹ مار کی ہے۔ ان کی بد دیانتی اور کرپشن کی طویل داستان ہے۔ آصف زرداری نے ابھی جعلی اکاو¿ نٹس کا حساب بھی د ینا ہے۔ اداروں پر تنقید سے کام نہیں چلے گا۔ آصف زرداری جو یہ شور مچاتے رہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کو لایا گیا ہے میرا ان سے سوال ہے کہ کیا آپ پبلک سروس کمیشن یا سی ایس ایس کر کے صدر بنے تھے، ملکی اداروں پر آصف زرداری کی تنقید بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ اب عدلیہ، نیب، ایف آئی اے سمیت تمام تحقیقاتی ادارے مکمل آزاد ہیں۔ احتساب بے لاگ اور بے باک ہو گا جس کا سامناآصف زرداری سمیت ہر کرپٹ سیاستدان کو کرنا پڑے گا۔ آصف زرداری نے اپنے دور اقتدار میں ملکی اداروں کو تباہ کر دیا۔ زرداری ، ان کی بہن اور بیٹے کو اپنی بددیانتی کا حساب دینا پڑے گا۔