Thursday August 21, 2025

آصف زرداری کو خود بھی اندازہ ہو گیا کہ انھیں گرفتار کیا جانے والا ہے سابق صد ر نے انتہائی اہم بیان جاری کر دیا

آصف زرداری کو خود بھی اندازہ ہو گیا کہ انھیں گرفتار کیا جانے والا ہے سابق صد ر نے انتہائی اہم بیان جاری کر دیا

ٹنڈو الٰہ یار (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہیں انڈر 16 کہتا ہوں انہیں کھیلنا آتا ہی نہیں‘ پیپلز پارٹی کے خلاف جب بھی کارروائی ہوئی ہے وہ اور مضبوط ہوئی ہے‘ یہ احمقوں کی حکومت ہے انہیں سمجھ ہی نہیں، پیپلز پارٹی کے خلاف جب بھی کارروائی ہوتی ہے وہ اور مضبوط ہوجاتی ہے، جیل تو ہمارا دوسرا گھر ہے، ہماری گرفتاری سے کیا ہوگا۔ اتوار کو سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے پانی کے مسئلے پر کام کیا ہمارے آنے سے قبل عطا آباد جھیل بنی تھی ہم نے آکر اس کا مسئلہ حل کیا۔ ہمیں چائنہ نے پانچ سو ملین ڈالر گرانٹ دی تھی۔ پکڑ دھکڑ چھوڑ دیں تو کام ہوں گے ۔ انہوں نے روزگار چھین لئے ہیں کراچی میں ایمپریس مارکیٹ توڑ دی گئی ہے ہم نہیں چاہتے کہ ادارے کمزور ہوں۔ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے۔ ان

لوگوں کو کھیلنا آتا ہی نہیں۔ ادارے کمزور ہونے سے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا انہیں غلط فہمی ہے کہ ہمیں کوئی خوف ہے۔ یہ احمقتوں کی حکومت ہے انہیں کچھ سمجھ نہیں صوبے ساتھ ہوں گے تو مضبوط ہوں گے۔ انہیں انڈر 16کہتا ہوں کہ انہیں کھیلا ہی نہیں آتا ہم نے سو دن میں بہت کام کئے بلوچستان کا حصہ کم نہیں ہوسکتا کیوںکہ وہاں بہت مشکلات ہیں اسلام آباد مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا ایسا نہیںہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ تینوں وزراء اعلیٰ ان کے بنائے ہوئے ہیں اس لئے وہ بولتے نہیں۔ یہ ایف بی آر سے کلیکشن نہیں کرپارہے کیونکہ ڈنڈے سے وصولی نہیں ہوسکتی۔ جیل تو ہمارا دوسرا گھر ہے ہماری گرفتاری سے کیا ہوگا پیپلز پارٹی کے خلاف جب بھی کارروائی ہوتی ہے وہ اور بھی مضبوط ہوتی ہے۔ ہمیں کے پی اور بلوچستان جانے نہیں دیا جارہا۔ بلاول کو کہا گیا کہ آپ کے پی نہیں جاسکتے اسی روز عمران خان جاتے ہیں۔