نہ جرمنی، نہ ہالینڈ ، نہ آسٹریلیا ہاکی ورلڈ کپ 2018کس ملک نے جیت لیا کھیلوں کی دنیا میں سے بڑی تاریخ رقم ہو گئی
بھوونیشور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2018میں بیلجئم نے نیدر لینڈ ز کو شکست دے کر پہلی دفعہ عالمی کپ کی ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کر ڈالی۔ بھارت کے شہر بھوونیشور میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں بیلجئیم اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد پنیلٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس میں بیلجئیم نے نیدر لینڈز کو 3-2سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بیلجئیم نے آسٹریلیا جبکہ بیلجئیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔









