Monday January 27, 2025

افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستان میں داخلہ بند لیکن کس طر ح !! پاک فوج نے زبردست کام کر ڈالا۔۔قوم کو اچھی خبر سنادی گئی

افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستان میں داخلہ بند لیکن کس طر ح !! پاک فوج نے زبردست کام کر ڈالا۔۔قوم کو اچھی خبر سنادی گئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے، 843 قلعوں میں سے 233 مکمل ہوگئے ہیں، جبکہ1200کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر پر کام مکمل ہوگیا ہے، باڑ سے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت رک جائیگی،اور پرامن لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پاک فوج

کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 843 قلعوں میں سے 233 مکمل ہوگئے ہیں۔1200کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر پر کام مکمل ہوگیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دسمبر 2019 تک پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا۔باڑ لگانے کے بعد پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا عمل ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان باڑ سے پرامن لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔باڑ لگانے کے کام میں پاک فوج کے جوان دن رات تعمیری عمل میں مصروف ہیں۔

FOLLOW US