Monday January 27, 2025

بچوں کی تو لاٹری لگ گئی اس دفعہ سر دیو ں کی چھٹیا ں 10 نہیں بلکہ کتنے مہینے کی ہو نگی ؟اعلان کر دیا گیا

بچوں کی تو لاٹری لگ گئی اس دفعہ سر دیو ں کی چھٹیا ں 10 نہیں بلکہ کتنے مہینے کی ہو نگی ؟اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) موسم سرما کیلئے ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے سرد علاقوں اور گرم علاقوں کیلئے تعطیلات کا دورانیہ مختلف رکھا ہے۔محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے گرم علاقوں

والے تعلیمی اداروں کیلئے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں کیلئے ڈھائی ماہ کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں کیلئے 15 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دوسرے صوبوں کی حکومتوں کی جانب سے بھی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا تھا۔ ملک کے بیشتر تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔

FOLLOW US