Monday January 27, 2025

”وزیر اعظم کو چا ہے کہ عثما ن بزدار کو ہٹا کر مولانا طارق جمیل کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیں اور شائد وہ عہدہ بھی قبول کرلیں کیونکہ ۔۔۔“تجزیہ کار سلیم صافی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک )تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا پیمانہ ایمانداری اور سادگی ہے تو پھر عثمان بزدار کی جگہ مولانا طارق جمیل کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ دے دیا جائے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک حکمرانی کے لیے اہلیت ،صلاحیت اور استعداد ضروری ہے

لیکن اگر وزیراعظم عمران خان کا پیمانہ ایمانداری اور سادگی ہے تو اس معیار پر مولانا طارق جمیل صاحب پورے اترتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی مانیں گے کہ مولانا طارق جمیل سادگی اور ایمانداری عثمان بزدار سے زیادہ ہے اور آج کل مولانا طارق جمیل وزیر اعظم عمران خان کے مداح بھی ہیں ،ان کے پاکستان میں بڑی تعداد میں خیر خواہ بھی موجود ہیں اور وہ ریاست مدینہ کے ماڈل سے بھی اتفاق کرتے ہیں لہذا بہتر یہ ہے کہ مولانا طارق جمیل کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے اور شائد وہ بھی اس عہدے کے لیے ہاں کردیں کیونکہ وہ عمران خان کے تصور ’ریاست مدینہ ‘سے بھی اتفاق کرتے ہیں ۔

FOLLOW US