پنڈی بوائے جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار!! وزیر ریلوے پر بڑا الزام عائد کردیا گیا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا، شیخ رشید جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک میں انتشاراور افراتفری کا عالم ہے،عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔ ن لیگ کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جوکر، لوٹے، جعلسازاورالیکشن چورملک کونقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جیسے لوگوں
نے ہردورمیں جمہوریت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ شیخ رشید جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک میں انتشاراور افراتفری کا عالم ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کےعوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔ واضح رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے سے اچھا پیغام نہیں گیا ،دودھ کی رکھوالی بلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔ہمارے اس فیصلے کو پذیرائی نہیں ملی ، اگر شہباز شریف دیانتدارہے تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی بھی بد دیانت نہیں ۔ عوام چاہتے ہیں کہ بد دیانت لوگوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ ہمارے تو کبھی پروڈکشن آڈر نہیں ہوئے۔ میری ماں کی لاش گھر میں پڑی تھی اورمیں اڈیالہ جیل میں تھا۔ ماں کے جنازے کا سلام پھیرا تو دوبار پکڑ لیا گیا۔ میں کسی کرپشن کیس میں نہیں بلکہ کلاشنکوف کیس میں پکڑا گیا اور سات سال قید ہو گئی۔آج بات کی جارہی ہے کہ غسل خانے میں چٹخنی نہیں ہے یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت والوں نے دو لو کومو ٹیو ٹرائل پر لئے اور انہیں مستر د کردیا۔ ہم نے مہنگے داموں لوکو موٹیو خریدے ،چار خراب کھڑے ہیں۔ 30ویسے کھڑے ہیں لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان 30انجنوں کو ٹریک پر لایا جائے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت چلے گی ، سعد رفیق بڑے باپ کا چھوٹا بیٹا ہے۔ آج نیب کے ہاتھوں گرفتار جہازوں میں جاتے ہیں ، منسٹرز انکلوژرمیں ٹھہرتے ہیں۔ فیملی کے ساتھ رہتے ہیں ، یہ فیملی مذاکرات کرتی ہے اور معاملات طے کرانے کی کوشش کرتی ہے۔