Sunday January 26, 2025

میں عورت نہیں مرد ہوں۔۔لڑکے کی خوبصورتی نے لڑکیوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ! لڑکے کو اپنی شناخت کیلئے کیاچیز دکھانا پڑتی ہے؟ جانئے

میں عورت نہیں مرد ہوں۔۔لڑکے کی خوبصورتی نے لڑکیوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ! لڑکے کو اپنی شناخت کیلئے کیاچیز دکھانا پڑتی ہے؟ جانئے

22 سالہ عبدالسلام فردوس عبدالعزیز کا تعلق ملایشیا سے ہے۔ اپنے چہرے کے زنانہ خدوخال کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوئے ہیں۔ ان کا چہرہ دیکھ کر کوئی نہیں پہچان سکتا کہ یہ عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ حال ہی میں وہ فٹ بال کا میچ دیکھنے گئے۔ سٹیڈیم کے گیٹ پر مرد پولیس اہلکار مردوں کی جسمانی تلاشی لے رہے تھے اور خواتین اہلکار خواتین شائقین کو چیک کر رہی تھیں ۔ جب عبدالسلام کی بار ی آئی تو مرد پولیس اہلکار نے انہیں عورت سمجھ کر ان کی جسمانی تلاشی لینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے جب بتایا کہ وہ مرد ہیں تو ان سے شناختی کارڈ دکھانے کا مطالبہ کیا گیا۔یہ واقعہ ملایشیا کی خبروں کی زینت بنا اور پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔ عبدالسلام نے بتایا کہ وہ پولیس کو بخوشی اپنا شناختی کارڈ دکھا دیتے ہیں۔

ان کے ساتھ ایسا پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے۔ عبدالسلام نے بتایا کہ ان کے بال پہلے کافی بڑے تھے، انہوں کچھ مردانہ پن دکھانے کے لیے بال چھوٹے کرا لیے لیکن پھر لوگ انہیں ٹام بوائے کہنے لگے۔ اس پر انہوں نے پھر سے بال بڑھا لیے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے عبدالسلام کو مشورہ دیا کہ مرد نظر آنے کےلیے داڑھی یا مونچھیں رکھ لیں لیکن انہوں جواب دیا کہ داڑھی یا مونچھیں رکھنے سے وہ انسان نما کیٹ فش لگتے ہیں۔ تمام شوشل نیٹ ورکس پر عبدالسلام کی تصاویرپر ہزاروں کمنٹس ہوتے ہیں۔ لوگ انہیں دنیا کا خوبصورت ترین مرد قرار دیتے ہیں۔ عبدالسلام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی شہرت بس ایک حادثاتی واقعے کی وجہ سے ہے۔ وہ میچ دیکھنے نہیں جانا چاہتے تھے لیکن ان کے دوست ان کی بھی ٹکٹ لے آئے۔

FOLLOW US