Thursday November 28, 2024

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے خوشیاں روٹھ ہی گئیں سپریم کورٹ کے نئے حکم نے مسلم لیگ (ن)پر بجلیاں ہی گرا دیں

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے خوشیاں روٹھ ہی گئیں سپریم کورٹ کے نئے حکم نے مسلم لیگ (ن)پر بجلیاں ہی گرا دیں

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے 27دسمبر تک جے آئی ٹی کے قواعد و ضوابط طے کرنے کا حکم دے دیا‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں اراضی ڈی نوٹیفائی نہیں کی‘ آپ جانتے ہیں یہ بات غلط ثابت ہوگئی تو نتائج کیا ہونگے؟ جمعرات کو سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی، ڈی جی نیکٹا خالق داد لک جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے، عدالت نے ریمارکس دیئے جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی شامل ہوں گے،جے آئی ٹی کے قواعد و ضوابط 27دسمبر تک طے کئے جائیں، 27 دسمبر کو جے آئی ٹی ارکان

سپریم کورٹ میں پیش ہوں، دستاویزات سے ثابت ہے نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اوقاف جائیداد نجی ملکیت میں دی، چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ان کی یاداشت ہی چلی گئی ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس سے تفتیش کرائیں؟ وکیل نواز شریف نے بتایا کہ کسی سے بھی تفتیش کرالی جائے،چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں اراضی ڈی نوٹیفائی نہیں کی آپ جانتے ہیں یہ بات غلط ثابت ہوگئی تو نتائج کیا ہوں گے؟چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ان کی یاداشت ہی چلی گئی ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس سے تفتیش کرائیں؟ وکیل نواز شریف نے بتایا کہ کسی سے بھی تفتیش کرالی جائے،چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں اراضی ڈی نوٹیفائی نہیں کی آپ جانتے ہیں یہ بات غلط ثابت ہوگئی تو نتائج کیا ہوں گے؟

FOLLOW US