Monday January 13, 2025

ایک خواب نے نوجوان کو کروڑ پتی بنا دیا

ورجینیا خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں سے نوجوان نے لاٹری جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق نوجون کو ایک خواب نے کروڑ پتی بنا دیا۔ امریکا کے کی ریاست ورجینیا کے ایک نوجوان نے رات کو خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں کو لاٹری میں استعمال کیا اوربیٹھے بیٹھے کروڑ پتی ہو گیا۔نوجوان نے اپنے خواب کی وجہ سے چار لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری

جیت لی جو پاکستانی چار کروڑ روپے کے برابر ہے۔ ورجینیا کے رہائشی وکٹر ایملے کو خواب میں 3-10-17-26-32 نمبر دکھائی دیئے اور جب وہ بیدار ہوا تو بھی اسے وہ نمبر یاد رہے۔ نوجوان نے ان نمبروں کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا اور لاٹری جیت لی۔انعام حاصل کرنے کے بعد ورجینیا لاٹری سے بات کرتے ہوئے نوجوان کمپیوٹر پروگرامر وکٹر نے بتایا کہ انہیں اس سے قبل کبھی ایسا خواب نہیں آیا تھا۔اس خواب کو ایک اشارہ سمجھتے ہوئے انہوں نے ان نمبروں کے چار ٹکٹ لیے اور ہر لاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا اور یوں 13 جنوری تک پوری لاٹری حاصل ہو گئی اور مجموعی طور پر انہوں نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں چار کروڑ کی رقم بنتی ہے۔ لاٹری جیتنے والے نوجوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس رقم سے سرمایہ کاری کریں گے۔

FOLLOW US