ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کس کے خو ف سے لی ہے ؟ محمد حفیظ نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ ششدر رہ جائینگے
اسلام آباد(نیو زڈیسک)کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بولر کے خوف میں آکر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی۔محمد حفیظ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ یہ نہیں کہ کارکرگی نہیں دکھا رہا بلکہ ذاتی وجوہات ہیں۔ان کا کہنا تھا ’ لوگ سوچتے ہیں کہ میں نے ریٹائرمنٹ اس لیے لی ہے
کہ مجھے جنوبی افریقا کے دورے پر فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خوفزدہ ہو کر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کیا، جب کہ یہ بے بنیاد بات ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی دونوں بولرز کا ون ڈے کرکٹ میں سامنا کرچکے ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ناقدین کو اس کا جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے کیرئیر میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرچکا ہوں اور مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں، اب مکمل توجہ وائٹ بال کرکٹ پر ہے‘۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد محمد حفیظ نے 5 روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ڈیل اسٹین محمد حفیظ ہو کئی بار آؤٹ کرچکے ہیں اور ناقدین کی جانب سے بھی یہی تنقید کی گئی کہ شاید محمد حفیظ دورہ جنوبی افریقا سے قبل ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا سے خوفزدہ ہوگئے۔