Saturday December 21, 2024

آپ نے عمران خان کی انکھوں میں ایسا کیا دیکھا کہ ان سے شادی کر لی،بھارتی صحافی کا ریحام خان سے سوال

لاہورآپ نے عمران خان کی انکھوں میں ایسا کیا دیکھا کہ ان سے شادی کر لی،بھارتی صحافی نے ریحام خان سے سوال کیا۔ریحام خان نے عمران خان سے شادی کو غلط فیصلہ قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں بھارتی صحافی نے ریحام خان سے سوال کیا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین

عمران خان کا انٹر ویو کیا تھا جس کے بعد آپ نے ان سے شادی کی۔ تو ایسا کیا دیکھ لیا تھا ان کی آنکھوں میں کہ آپ نے ان سے شادی ہی کر لی۔جس کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان سے نہیں بلکہ ایک نظریہ سے شادی کی تھی۔عمران خان سے میری شادی پسند کی نہیں تھی بلکہ یہ ارینج میرج تھی۔ریحام خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں پٹھان ہوں تو پٹھانوں کو ایک دو غلطیاں کرنے کی اجازت تو ہوتی ہے۔
ریحام خان نے کہا کہ میں کام میں بہت سمجھداری سے کام لیتی ہوں لیکن اس معاملے میں جس نے بھی رشتہ ڈالا میں نے قبول کر لیا لیکن ان سے میری پسند کی شادی نہیں تھی۔یاد رہے کہ ریحام خان ان دنوں بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دے رہی ہیں جس میں وہ عمران خان پر الزام تراشی کر رہی ہیں۔اس سے قبل بھی وہ بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو میں یہ کہہ چکی ہیں کہ عمران خان نے مجھ سے شادی کو دو ماہ سے زائد عرصے تک چھپائے رکھا۔

FOLLOW US