Thursday November 6, 2025

وکٹوں پر وکٹیں لینے والےیاسر شاہ کون سا ریکارڈ توڑنے میں ناکام ہو گئے شائقین کو مایوس کردینے والی خبر آگئی یاسر شاہ 1987میں عبدالقادر کی جانب سے 3میچوں کی سیریز میں30وکٹیں لینے کا ملکی ریکارڈ نہ توڑ سکے

لاہور(آئی این پی)ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے اسٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ کیویز کے خلاف سیریز میں ایک ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے 82 سال پرانا ریکارڈ تو توڑ ڈالا لیکن وہ ایک پاکستانی ریکارڈ توڑنے سے چوک گئے۔ انہوں نے کیویز کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں 29وکٹیں حاصل کیں۔تاہم اگر وہ مزید 2کیوی بلے بازوں کی وکٹیں اڑا دیتے تو 3میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے

زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیتے۔اس وقت 3میچوں میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کے نام ہے۔ انہوں نے 1987میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 30وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستانی ریکارڈ کی اس فہرست میں دوسرا نمبر بورے والا ایکسپریس سابق ہیڈ کوچ و کپتان وقار یونس کا ہے جنہوں نے 1990 میں کیویز کے خلاف ہی 3 میچوں میں 29 کھلاڑیوں کو آٹ کیا تھا، یاسر شاہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔