Monday September 15, 2025

افغانستان میں قیامت خیز دھماکہ کئی درجن ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

افغانستان میں قیامت خیز دھماکہ کئی درجن ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں4سیکیورٹی اہلکار اور 1حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ6زخمی ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے شمال مغربی ضلع پیغمان میں گذشتہ روز کاربم دھماکا افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا۔دھماکے حوالے سے مختلف رائے سامنے آرہی ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق یہ خود کش

دھماکا تھا جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکا تھا۔دھماکے کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں۔فی الحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔دریں اثناء افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان گذشتہ رات جھڑپوں میں8پولیس اہلکار اور11طالبان جاں بحق ہو گے۔مسلح انتہا پسندوں سندارزکی چوکی پر حملہ کیا جس کے جواب میں چیک پوسٹ پر موجود مسلح پولیس اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔دونوں طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں8پولیس اہلکار اور 11طالبان جاں بحق ہو گے جبکہ متعدد طالبان کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔طالبان گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔