کمانڈر ملا نصرت سمیت کتنے درجن طالبان جنگجو مارے گئے افغانستان سے بہت بڑی خبر آگئی
کابل (آئی این پی)افغانستان کے صوبہ فریاب میں افغان افواج نے طالبان کمانڈر ملا نصرت کو 11دہشت گردوں سمیت ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان افواج اور افغان طالبان کے مابین ضلع دولت آباد میں ایک جھڑپ ہوئی،جھڑپ کے دوران افغان افواج نے کمانڈر ملا نصرت کو اس کے گیارہ ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک کر دیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے، طالبان کی جانب سے ابھی تک اس جھڑپ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا،فریاب افغان کا ایسا صوبہ ہے جہاں افغان طالبان کا اثر ورسوخ ہے اور یہاں گاہے بگاہے افغان افواج اور طالبان کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے