Thursday November 6, 2025

ویرات کوہلی کا ایک اور شاندار ریکارڈ پہلے ایشیائی کپتان بن گئے حیرت کے بڑے جھٹکے کےلئے تیار ہوجائیں

ویرات کوہلی کا ایک اور شاندار ریکارڈ پہلے ایشیائی کپتان بن گئے حیرت کے بڑے جھٹکے کےلئے تیار ہوجائیں

ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی کے بعد ایک ایسا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے جو سابق بھارتیوں تو کیا کسی بھی ایشیائی کپتان کو حاصل نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 31رنز سے شکست دے دی ہے ۔ جس کے بعد ویرات کوہلی ایک ہی سال میں آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں کامیاب ہونے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں۔2018کی شروعات میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جہانسبرگ ٹیسٹ میں63رنز سے ہرایا جبکہ ناٹنگھم میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔