خوبصورت پاکستانی اداکارہ یاسر شاہ کی دیوانی ہوگئیں کروڑوں لوگوں کے سامنے ہی کھلاڑی کو کیا پیغام بھجوا دیا چونکا دینے والی خبر
دبئی /لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی شاندار کارکردگی کے بعد ملکی اور غیر ملکوں شخصیات کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ، سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن، ودیگرسابق کھلاڑیوں نے تو سپنر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہی ہے اب اداکارہ مہوش حیات بھی میدان میں کود پڑی ہیں اور انھوںنے اپنے ایک پیغام میں یاسر
شاہ کو اپنے لیے باعث فخر قراردے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مہوش حیات کہتی ہیں ” یاسر شاہ ، آپ ہمارا فخر ہو۔ آپ نے ہمیں سرخرو کر دیا ۔میں مستقبل میں بھی آپ کی کامیابیوں کی دعا کرتی ہوں۔پاکستانیو ں کو آپ پر ناز ہے” واضح رہے کہ یاسر شاہ نے تین میچز کی سیریز میں 29وکٹیں لیں جن میں 200تیز ترین ٹیسٹ وکٹوں کا عالمی ریکارڈ بھی شامل ہے۔









