پسند کی شادی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی، واپس لانے کی درخواست دینے پر پولیس اس کی بیوی کی بجائے ایک ایسی خاتون کی اٹھا لائی جسے دیکھتے ہی شوہرت کودن میں تارے نظر آگئے
لاہور(آئی این پی ) پسند کی شادی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہم شکل بہنوں کے چکر میں پھنس گیا، بیوی کی بازیابی کے لئے عدالت میں درخواست دے دی،پولیس بھی چکرا گئی صبا کی جگہ اس کی ہم شکل بہن کرن کو لے آئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنی نوعیت کا ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے، رکشہ ڈرائیور کے ساتھ فلمی سین ہوگیا، پسند کی شادی کرنے والے لاہور کے رہائشی رکشہ ڈرائیور آصف نے اپنی بیوی کی بازیابی کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔اس نے درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ صبا نامی لڑکی سے جان پہچان پیار میں بدل گئی تھی، جس کے بعد صبا سے پسند کی شادی کی۔آصف کا کہنا ہے کہ میری بیوی ناراض ہوکر گھر چلی گئی ہے، بیوی کی زندگی کو خطرہ ہے، اس کے گھر والے پسند کی شادی کے الزام میں کہیں اسے قتل نہ کردیں، رکشہ ڈرائیور نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میری بیوی صبا کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو فیروز والا عدالت سے رجوع کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں حبس بیجا کی درخواست پر جب پولیس صبا کو بازیاب کرانے پہنچی تو اس کی جگہ اس کی ہم شکل بہن کرن کو لے آئی تھی۔