Thursday November 28, 2024

مو ٹر سائیکلو ں کی قیمتو ں میں بڑ ے پیما نے پر ردوبدل

مو ٹر سائیکلو ں کی قیمتو ں میں بڑ ے پیما نے پر ردوبدل

لاہور (نیوز ڈیسک ) سی ڈی 70، ڈریم 2600، سی جی 125 موٹرسائیکل 3600 روپے مہنگی، 150 ایف بائیک ایک لاکھ 87ہزار کی ہوگئی۔اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث رواں سال 2018 کے دوران چھٹی مرتبہ موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 2600 روپے سے 8000 روپے کا اضافہ کردیا۔جو کہ یکم دسمبر 2018 سے نافذ العمل ہے، اکبر روڈ کے موٹر سائیکل ڈیلر کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی ڈریم ماڈلز کی قیمتیں 2600 روپے کے اضافے سے بالترتیب 69 ہزار 500 روپے اور 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہیں، ہنڈا پر ائڈر کی قیمت 3100 روپے اضافے سے 95 ہزار 500 روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت 3600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے کردی گئی ، سب سے زیادہ اضافہ ہنڈا سی جی 150ایف ماڈل کی قیمت کیا گیا ہے جس کی قیمت 8000 روپے اضافے سے ایک لاکھ87ہزار روپے کردی گئی۔ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق ہنڈا نے مالی سال 2019 کے ابتدائی 4ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار موٹرسائیکلیں فروخت کیں جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے دروان 3 لاکھ 60 ہزار موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں۔

FOLLOW US