بل گیٹس کا عمران خان کو ٹیلی فو ن 30 منٹ تک با ت چیت ہو تی رہی اہم ترین چیز کے خا تمے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان 30منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو ہوتی رہی۔اس دوران وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو الیکشن جیتنے اور منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی۔انہوں نے پولیو کی خاتمے میں کی جانے والی کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو مزید تقویت دینے پر بھی دونوں میں تبادلہ خیال ہوا۔بل گیٹس کی جانب سے مخلتف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت
ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کا سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔بل گیٹس نے وزیراعظم کو مخلتف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے فیس بک سنگاپورکے نائب صدرپبلک پالیسی مسٹرسمن ملنرنے ملاقات کی تھی۔ جس میں تجارتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیس بک پرنفرت انگیزمواد اورجھوٹی خبروں کوروکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی روابطوں کوبڑھانے پر فیس بک انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیس بک کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ عوام میں آگاہی اورشعورپھیلانے میں فیس بک کا بڑا کردارہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کی روک تھام کیلئے مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ فیس بک پرنفرت انگیزمواد اورجھوٹی خبروں کوروکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے سیلولر کمپنی ٹیلی نار گروپ کے صدر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹیلی نار گروپ کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تجربے کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے ٹیلی کام کے شعبے میں مکمل تعاون فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔