Friday November 7, 2025

پاکستان سپرلیگ کی فیس جمع کروانے کی مہلت ختم ہو گئی کتنی فرنچائزوں نے کرکٹ بورڈ کو پیسے ہی نہیں دیے اب کیا ہونے والا ہے، انتہائی حیران کن رپورٹ

پاکستان سپرلیگ کی فیس جمع کروانے کی مہلت ختم ہو گئی کتنی فرنچائزوں نے کرکٹ بورڈ کو پیسے ہی نہیں دیے اب کیا ہونے والا ہے، انتہائی حیران کن رپورٹ

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کو پی سی بی کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، تاحال صرف2 نے ہیفرنچائزز نے فیس جمع کرائی ہے جب کہ دیگر نے مزید وقت مانگ لیا۔14نومبر کو انوائس جاری ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز فیس کی ادائیگی سے گریزاں تھیں،بورڈ نے پیر کی دوپہر2بجے تک کا وقت دیتے ہوئے ساتھ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر رقم نہ

جمع کرائی تو بینک گارنٹی کیش کرا لی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے تک صرف 2 ہی فرنچائزز فیس کی ادائیگی میں کامیاب رہیں،ایک نے تو گزشتہ ہفتے ہی رقم جمع کرا دی تھی جبکہ دوسری نے پیر کو ایسا کیا، دونوں ہی نسبتا کم قیمت پر فروخت ہوئی تھیں، ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم ہو چکا اور چھٹی ٹیم کے انتظامات فی الحال پی سی بی نے سنبھالے ہوئے ہیں۔دیگر تین ٹیموں نے ادائیگی کیلیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ ان میں سے ایک نے بینک گارنٹی بھی جمع نہیں کرائی تھی، البتہ بعد میں ایک ملین ڈالر دے دیے تھے۔ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے مقررہ تاریخ میں اضافے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، البتہ چند ٹیموں کی جانب سے بینک گارنٹی واپس دے کر فیس دینے کی درخواست منظور کرنے سے گریز کیا گیا،اس سے قبل بغیر ٹیکس کے رقم دینے کا مطالبہ بھی حکام نے مسترد کر دیا تھا۔دوسری جانب اس حوالے سے استفسار پر پی سی بی ترجمان نے کہا کہ معاملات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، کس فرنچائز نے فیس ادا کی اور کون وقت مانگ رہا ہے اس حوالے سے منگل کو ہی کوئی تبصرہ کیا جا سکے گا، البتہ پی ایس ایل کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔واضح رہے کہ چوتھا ایڈیشن آئندہ سال 14 فروری کو شروع ہوگا۔