Friday November 7, 2025

اگر میر ا باپ بھی میر ے سامنے آجائے تو اس کو بھی میں۔۔۔۔ حسن علی نے حد ہی کر دی ایسی بات کہہ دی کہ مداح ان سے شدید ناراض ہوجائیں گے

اگر میر ا باپ بھی میر ے سامنے آجائے تو اس کو بھی میں۔۔۔۔ حسن علی نے حد ہی کر دی ایسی بات کہہ دی کہ مداح ان سے شدید ناراض ہوجائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے منفرد جنریٹر سٹائل کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔حسن علی نے دو برس قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنے کیرئیر کی شروعات کیں اور انھوںنے دنیا کے بہترین بلے باز جو روٹ کو سیریز میں چار بار آئوٹ کرکے دنیا کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی تھی اور اسی وقت انھوںنے جشن منانےکے اس مخصوص انداز کی بھی نمائش کی تھی ۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے اس مخصوص انداز کے بارے میں جنون کی حد تک جذباتی ہیں۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں حسن علی سے پوچھا گیا کہ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی آپ کے دوست ہوں گے۔ توکیا آپ ان کو بھی آئوٹ کرکے اسی انداز میں جشن منائیں گے۔اس پر حسن علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا ۔اگر میرا باپ بھی میرے سامنے آجائے تو اس کو بھی آئوٹ کرنے کے بعد میں اسی انداز میں جشن منائوں گا۔