Monday January 27, 2025

پاکستان میں اگلے 50سالوں کی گیس دریافت کس کمپنی نے کام شروع کر دیا ارض پاک مالا مال ہو گئی

پاکستان میں اگلے 50سالوں کی گیس دریافت کس کمپنی نے کام شروع کر دیا ارض پاک مالا مال ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ میں پاکستانی قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ملک میں ڈالروں کی کمی نہیں ہوگی ۔ صحافیوں کودیے گئے اپنے انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں،ایگزون کمپنی27 سال بعد گیس نکالنے آرہی ہے،اتنی گیس ہے کہ50 سال تک کمی نہیں ہوگی، قوم کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان میں ڈالروں کی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے آج سینئر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت گئی توملک میں اڑھائی ارب کا خسارہ تھا۔پاورسیکٹر 1200ارب کے خسارے میں تھا۔پی آئی اے اور اسٹیل مل خسارے میں تھی۔ جس طرح موجودہ حکومت کوبحران کا سامنا ہے اس سے قبل کسی حکومت کوبحران کا سامنا نہیں تھا۔انہوں نے ہماری کوشش ہے کہ تاجروں کو سہولیات دیں۔ سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ایک دفتربنائیں گے جن کے مسائل کوفوری حل کیا جائے گا۔ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ایف بی آر کا کام ریکوری ہے جبکہ ایف بی آر کا کام پالیسی بنانا نہیں ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اسٹیٹ بینک خودمختار ادارہ ہے۔ ڈالر بڑھنے کا علم نہیں تھا مجھے ڈالر میں اضافے کا پتا خبروں سے چلا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اقتصادی اشاریے ٹھیک جارہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ اداروں کو ٹھیک کریں گے جس سے ڈالر کو نیچے لیکر آئیں گے۔

FOLLOW US