Monday January 27, 2025

پاکستان میں مارشل لا ۔۔؟؟؟ن لیگی سیاستدان نے شام گئے دھماکہ خیز انکشاف کر ڈالا

پاکستان میں مارشل لا ۔۔؟؟؟ن لیگی سیاستدان نے شام گئے دھماکہ خیز انکشاف کر ڈالا

لاہور (آن لائن) پاکستان میں مارشل لا ۔۔ن لیگی سیاستدان نے شام گئے دھماکہ خیز انکشاف کر ڈالا ۔۔ کیا ہونے والا ہے ؟ ۔۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت سوشل مارشل لاء کی جانب بڑھ رہی ہے ، تبدیلی بری طرح پھنس چکی ہے ،عمران خان کے بارے کچھ کہنا فضول ہے ،خود ہی ایکسپوز ہو جائیں گے۔ان

خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت میں مسلم لیگ ورکرز کی ایک میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے اس نے ملک کو مشکلات میں پھنسا دیا ہے بلکہ یو ں کہہ لیں کہ تبدیلی بری طرح پھنس چکی ہے اور عمران خان کے پاس ملکی ترقی کا کوئی روڈ میپ ہی نہیں ہے۔ حکومت سوشل مارشل لاء کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے گورنر ہاؤس کو عام پبلک کے لئے کھول کر اسکی قیمتی نرسری کو تباہ کروا دیا اب گونر ہاؤس کی دیواریں گرا کر سکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت مثبت اور مضبوط پالیسی لانے کی بجائے احکمانہ حرکتوں سے اپنی سیاسی ناپختگی کا اظہار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں کچھ بھی کہنا فضول ہے یہ خود ہی ایکسپوز ہو جائیں گے۔

FOLLOW US