Monday January 27, 2025

پاکستان میں قیامت خیز واقعہ پیش آگیا قیمتی جانیں چلی گئیں ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان میں قیامت خیز واقعہ پیش آگیا قیمتی جانیں چلی گئیں ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پولیس حرکت میں آگئی

سکھر(آئی این پی ) سکھر میں تین نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کیس کی حاضری کے لیے سیشن کورٹ جارہے تھے۔پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں تین نامعلوم افراد کار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،فائرنگ سے مٹھل منگریو اور اس کا ڈرائیور اصغر بھارو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، قتل ہونے والے دونوں افراد کیس کی حاضری پر سیشن کورٹ جارہے تھے اس وقت انہیں قتل کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ ورثا کی مدعیت میں درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

FOLLOW US