” جمعے کے دن اس نے میری اجازت کے بغیر ڈالر مہنگا کردیا اور۔۔۔” وزیر اعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ پاکستانی چونک جائیں گے
اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ جمعہ کے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ سٹیٹ بینک نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بتایا کہ میں معاملے سے بالکل لاعلم تھا مجھےتوٹی وی پر خبر دیکھ کر اندازہ ہو ا کہ ڈالر کے نرخ بڑھ گئے ہیں ۔ ہماری حکومت کے 100روزہ دور کے دوران ایسا دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہم سے پوچھے بغیر ہی ڈالر کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔ جس پر مجھے حیرت ہوئی اور میں نے ان سے پوچھا کہ آپ تو چیف ایگزیکٹو ہیں ۔ آپ کی اجازت کے بغیر سٹیٹ بینک ایسا کیسے کر سکتا ہے۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ سٹیٹ بینک ایک اکانومسٹ ادارہ ہے اور روپے کی ڈی ویلیوایشن بھی سٹیٹ بینک نے اپنی صوابدید پر کی۔