شاہد خان آفریدی نے بڑے بڑے کھلا ڑیو ں کو پیچھے چھو ڑ دیا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔ 38سالہ شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے سلسلے میں شارجہ میں کھیلے گئے کوالی فائر میں دھواں دار اننگز کھیلی جس کے باعث پختونز نے نارتھرن وارئیرز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا۔میچ کی سب
سے خصوصی بات شاہد آفریدی کی دھواں دار اننگ رہی۔ شاہد آفریدی نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے محض 17 گیندوں پر 59 رنز کی اننگ کھیلی اور اس دوران پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے ایک اوور میں مسلسل چار گیندوں پر چار چھکے بھی رسید کیے ، شاہد آفریدی نے اپنی اننگز میں 7 چھکے اور 3 چوکے رسید کیے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پختونز کی اننگز کے آخری اوور میں 24 رنز سکور کیے۔شاندار بلے بازی کے باعث ہی شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ شاہد آفریدی اب کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں مسلسل چار گیندوں پر چار چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ انہوں نے 2006ءمیں لاہور ٹیسٹ کے دوران بھارت کے ہر بھجن سنگھ کو مسلسل چار گیندوں پر چار چھکے رسید کیے تھے جب کہ2007ءمیں انہوں نے سر ی لنکا کے خلاف شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر لیگ سپنر ملنگا بندارا کے اوورمیں مسلسل چار مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن کے باہر بھیجا تھا ،وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں جب کہ اب کرکٹ کے نئے فارمیٹ میں ایک بار پھر انہوں نے اپنی جوانی کے دنوں کی یاد دلائی ہے ۔