اگر اس وزیر کی غلطی ہوئی تو خود استعفیٰ دیں گے: عمران خان نے صحا فیو ں کو واضح نام بتا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اعظم سواتی کے معاملے پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اعظم سواتی کے معاملے پرعدالتی فیصلے پرعمل کریں گے، سی ڈی اے میرے ماتحت ہے، انکوائری میں کوئی مداخلت نہیں کی،اگر اعظم سواتی کی غلطی ہوئی تو وہ خود استعفا دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج اینکرز اور سینئر صحافیوں سے اجتماعی طور پر ملاقات کی جس دوران انہوں نے انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا ۔ وزیراعظم عمرا ن خان نے کہاہے کہ عثمان بزدار جیسا وزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی ملا ہی نہیں،عثمان بزدار کو شکایت ملی کہ کسی نےبشریٰ بی بی کی بیٹی سےناروا سلوک کیاہے،کسی قسم کی کسی قسم کے ادارے میں کوئی مداخلت نہیں کی، کیا چیف ایگزیکٹوعثمان بزدارکسی پولیس افسرکوبلاکرپوچھ نہیں سکتا؟۔وزیراعظم عمرا ن خان نے اعظم سواتی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پرعدالتی فیصلے پرعمل کریں گے،سی ڈی اے میرے ماتحت ہے،انکوائری میں کوئی مداخلت نہیں کی،اگر اعظم سواتی کی غلطی ہوئی تو وہ خود استعفا دیں گے، سی ڈے اے میرے ماتحت ہے، کیا میں مداخلت نہیں کرسکتاتھا؟، اعظم سواتی کے معاملے پرجے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی، اعظم سواتی کے کیس میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی،کسی کوتحفظ دینے کے لیے کوئی مداخلت نہیں کریں گے،کسی کو بچانےکیلیے کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے،۔ بابراعظم کے استعفیٰ سے متعلق وزیراعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بابراعوان نےخود اپنے عہدے سےاستعفا
دیا۔عمران خان کا کہناتھا کہ آنے والے دنوں میں آپ ملک میں استحکام دیکھیں گے، ہمارے سامنے سرکاری اداروں سے متعلق سنگا پور اور ملائیشیا کے ماڈل تھے، موجودہ حالات میں جتنی محنت کی ہے اتنی محنت پوری زندگی میں نہیں کی، کارکردگی دیکھ کر ممکن ہے وزرا کو تبدیل کیا جائے،پچھلے 100دن میں جتنا کام کیا اتنا ساری زندگی نہیں کیا، 100 روز میں سارے وزرا نے مجھے رپورٹ دی ہے کہ اب تک انہوں نے کیا کیا۔ ان کا کہناتھا کہ اس ہفتے منی لانڈرنگ پرسخت قانون لارہے ہیں،چین کی طرز کا ایکسپورٹ زون ملک میں لے کر آرہےہیں،چھوٹی سے مدت میں بڑے بڑے سرمایہ کار ملک میں آئے ہیں۔وزیراعظم نے حالیہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زر مبادلہ کےذخائر بچانےکیلیےڈالر کی قدر میں اضافہ عارضی اقدام ہے، دونوں بار خبروں کےذریعے پتا چلا کہ روپےکی قدرگری ہے،ہمارے دورمیں دوبار روپے کی قدرگری ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ن لیگ حکومت نےروپےکی قدرمصنوعی طورپربرقراررکھی جسکی وجہ سے 7 ارب خرچ ہوئے،سٹیٹ بینک نےاپنی سمجھ کےمطابق معاشی حالات کے باعث روپے کی قدرکم کی اور
معاشی صورتحال کے باعث ڈالر بڑھانے کا فیصلہ کیا،مارکیٹ میں 19ارب ڈالر کا خسارہ ہے۔ ان کا کہناتھا کہ سٹیٹ بینک خودمختار ادارہ ہے،اداروں کومضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہم اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس نےجب مرغی اورانڈے کی بات کی تواس کوسراہا گیا،حلال گوشت کا ٹریڈ دو ہزار ارب کا ہے،مرغی اورانڈے کی بات پربہت شورمچایا گیا۔