پاکستان یا پھر نیوز ی لینڈ؟ تیسرا ٹیسٹ جیتنے کےلئے کون سی ٹیم فیورٹ یاسر شاہ نہیں بلکہ کون سا بائولرخطرے کی گھنٹی ہے حیران کن پیشگوئی
اسلام آباد (آئی این پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے اور امید ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے گی، میچ میں یاسر شاہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے میچ اپنے
نام کیا، جس کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تیسرے میچ میں بھی اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑی ان فٹ ہوئے ہیں اسی لئے قومی ٹیم کو احتیاط سے کھیلنا پڑے گا تاکہ سیریز میں پاکستان کامیابی حاصل کر سکے۔ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان کی بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں نیوزی لینڈ پر پلڑا بھاری ہے جس سے مخالف ٹیم پر دبائو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد عباس کے زخمی ہونے کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی کو موقع دینے کا امکان ہے، وہ بھی مخالف ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، اسی طرح پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سپن بائولنگ کے شعبے میں بھی پلڑا بھاری ہے اور یاسر شاہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم خوفزدہ ہے کیونکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے ان کے خلاف 14 وکٹیں حاصل کی تھیں جو کہ ایک بائولر کے لئے بڑی بات ہوتی ہے، امید ہے کہ یاسر شاہ اسی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار اد اکریں گے۔









