Thursday November 28, 2024

کتنے ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان کے سسٹم میں شامل ہو گئی یہ بجلی توانائی کی مجموعی پیدوار کا کتنے فیصدہے پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر آگئی

کتنے ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان کے سسٹم میں شامل ہو گئی یہ بجلی توانائی کی مجموعی پیدوار کا کتنے فیصدہے پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت توانائی کے 7 منصوبوں سے گزشتہ تین سالوں کے دوران 3ہزار 240 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے جو پاکستان میں توانائی کی کل پیداوار کا 11 فیصد ہے ٗ 5 منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ چینی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق 50 میگاواٹ داؤد ونڈ پاور پراجیکٹ، 100میگاواٹ پاکستان جھمپیریو ای پی ونڈ پاور پراجیکٹ، 50 میگاواٹ سچل ونڈ پاور پراجیکٹ، 900 میگاواٹ سولر پراجیکٹ پنجاب،1320 میگاواٹ پورٹ قاسم ، 100 میگاواٹ کے تین ونڈ پاوراور 1320 میگاواٹ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق جن پانچ منصوبوں پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے ان میں 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 660 میگاواٹ حبکو کول پاور پلانٹ، سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، سندھ میں تھر کے کوئلے سے 660 میگاواٹ کول پاور پلانٹ اور تھر بلاک II میں 3.8 میٹرک ٹن کوئلہ کی پیداوار شامل ہیں۔

FOLLOW US