نہ شا ہ محمو د قریشی نہ اسد عمر اور نہ ہی شیخ رشید بلکہ عمران خان کو کس وزیر کی کارکردگی سب سے زیادہ پسند آئی؟ اعلان کردیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت کے 100 روز مکمل ہوچکے ہیں جس کے حوالے سے باقاعدہ تقریب میں عوام کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا جاچکا ہے لیکن اب وزیر اعظم عمران خان نے توانائی کے وزیر عمر ایوب خان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں نہ صرف وزیر کی تعریف کی بلکہ وزارت کی کارکردگی
بھی شیئر کی۔ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا ’ میں توانائی کے وزیر اور ان کی وزارت کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ انہوں نے مہنگی بجلی کی اصل وجوہات لائن لاسز اور بجلی چوری پر کافی حد تک قابو پایا ہے ‘۔عمران خان نے وزارت توانائی کی کارکردگی بھی شیئر کی جس کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پاور ڈویژن کی جانب سے لائن لاسز میں ڈیڑھ فیصد کمی لائی گئی ہے جس سے 2 ارب روپے کی بچت ہورہی ہے۔وزارت توانائی کی جانب سے ایک ماہ کے دوران بقایا جات کی مد میں 11 ارب روپے کی ریکوری کی گئی ۔ پنجاب میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 8 ہزار مقدمات درج کرائے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں آج (ہفتہ کو) سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔ پنجاب میں نہ صرف بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں بلکہ واپڈا کے ان سٹاف ممبرز کے خلاف بھی درج کرائے گئے ہیں جو بجلی چوری میں مدد فراہم کرتے ہیں۔