Monday September 15, 2025

عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ایک دن جیل میں ڈالا جائے تو میں مر جائوں گا کہیں ان کو جیل میں ڈال کر مار ہی نہ دیا جائےچونکا دینے والا بیان

عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ایک دن جیل میں ڈالا جائے تو میں مر جائوں گا کہیں ان کو جیل میں ڈال کر مار ہی نہ دیا جائےچونکا دینے والا بیان

اسلام آ با د (آ ئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کو مضبوط نہیں کریں گے بھارت کارویہ صحیح نہیں ہوگا، پارلیمنٹ کی بالادستی پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے، پیپلز پارٹی اسی لیے چیختی آرہی ہے کہ آئو بیٹھ کر بات کرو۔ جمعرات کو انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں ڈالنے کوڑے لگانے سے ہم نہیں ڈرتے، ڈرے وہ جو جیل جانے سے ڈرے، عمران خان نے میرے سامنے جیل میں ڈالنے پر مرجانے کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ مجھے جیل میں ایک دن ڈالا جائے تو میں مرجائوں گا،خورشید شاہ نے بتایا کہ میں نے شاہ محمود قریشی کو کہا تھا عمران کو ایسی بات کرنے سے روکو وزیر داخلہ کے سامنے ایسی بات کررہا ہے کہیں اس کو جیل میں ڈال کر مار ہی نہ دے۔