Monday September 15, 2025

سعودی عرب نے فلسطینیوں کو اربوں روپے کی امداد فراہم کر دی

سعودی عرب نے فلسطینیوں کو اربوں روپے کی امداد فراہم کر دی

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی”اونروا” کے توسط سے50ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔شاہ سلمان ریلیف مرکز کے جنرل سپروائزر عبداللہ الربعیہ نے الریاض میں”یو این آر ڈبلیو اے” ایجنسی کے ہائی کمشنر بیار کرینپول کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی حکومت “اونروا” کو بحران سے نکالنے کے لیے ہرممکن مالی مدد فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی “اونروا” غزہ، اردن، لبنان اور شام مین فلسطینی پناہ گزینوں کوتعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرنے کی ذمہ دار ہے۔